• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوحہ میں امن مذاکرات سے متعلق امریکی اور ایرانی وفد کے درمیان آج بات چیت ہوگی: جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس—فائل فوٹو
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس—فائل فوٹو

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ دوحہ میں امن مذاکرات سے متعلق امریکی اور ایرانی وفد کے درمیان آج بات چیت ہوگی۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح پر بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے دوحہ میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کی تردید دراصل ایران کی جانب سے مذاکراتی حکمتِ عملی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکا مذاکرات کی کامیابی کا خواہاں ہے، لیکن اگر بات چیت ناکام بھی ہو جائے تو امریکا مضبوط پوزیشن میں رہے گا۔

واضح رہے کہ قطری وزارت خارجہ دوحہ میں ایران امریکا وفد کی ملاقات کی تردید کر چکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید