بوجھ ……
یہ ایک چھوٹے سے خاندان کی کہانی ہے،
ایک عام سا خاندان؛ میاں بیوی، اور تین بچے۔
بڑے لڑکے کوفکر لاحق تھی کہ ورلڈ کپ کون جیتے گا۔
چھوٹا بیٹا فکرمند کہ اسپائیڈر مین کا ٹکٹ کیسے حاصل کرے۔
بیٹی پریشان کہ اس بار سالگرہ کیسے منائی جائیگی؟
بچوں کے برعکس ماں باپ کے اندیشے ذرا مختلف تھے۔
عورت فکرمند کہ اس مہنگائی میں بھائی کو شادی پر کیا تحفہ دے۔
آدمی فکرمند کہ بجلی کا بل ادا نہیں ہوا، کرایہ بڑھ گیا ہے،
اور بچوں کی سالانہ فیس بھی بھرنی ہے،
ایک گھر، ایک ہی خاندان، مگر ہر فکر کا بوجھ مختلف۔