• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی، تنویر الیاس اختلافات، سیاسی کشمکش منطقی انجام کو پہنچ گئی

اسلام آباد ( افضل بٹ)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے درمیان جاری سیاسی کشمکش بالآخر اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئی۔ طویل مذاکرات، اعلیٰ سطحی رابطوں اور متعدد فارمولوں پر غور کے باوجود معاملات طے نہ پا سکے، جس کے بعد سردار تنویر الیاس نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ پارٹی چیئرمین کو ارسال کر دیا ہے، باخبر ذرائع کے مطابق اختلافات محض انتخابی ٹکٹوں تک محدود نہیں تھے  بلکہ مستقبل میں حکومت سازی، وزارتِ عظمیٰ اور پارٹی کے اندر سیاسی طاقت کے توازن تک جا پہنچے تھے۔ سردار تنویر الیاس نے ابتدا میں راولاکوٹ سٹی، پاچھیوٹ، باغ حلقہ وسطی اور اپر نیلم سمیت چار نشستوں پر پارٹی ٹکٹ طلب کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنی توجہ تین نشستوں تک محدود کر دی۔ اس کے باوجود اصل تنازع باغ حلقہ وسطی پر آ کر رک گیا، جہاں دونوں فریق کسی بھی فارمولے پر متفق نہ ہو سکے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات زرداری ہاؤس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کئی گھنٹے جاری رہا،اجلاس میں محترمہ فریال تالپور، سابق وزیراعظم سردار یعقوب خان، قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور، پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین، سینئر وزیر میاں عبدالوحید، چوہدری محمد ریاض، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور چودھری یاسر سلطان سمیت دیگر سینئر رہنما بھی شریک تھے۔

اہم خبریں سے مزید