• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے شعبے کے گردشی قرضے میں ریکارڈ 779؍ ارب کی کمی

اسلام آباد (قاسم عباسی) آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق ملک میں بجلی کے شعبے کا گردشی قرض مالی سال 2024-25ء کے اختتام پر کم ہو کر 1.614 ٹریلین روپے رہ گیا، جو ایک سال قبل 2.393 ٹریلین روپے تھا۔ اس طرح مجموعی طور پر گردشی قرض میں 779.58 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) اور نیپرا کے ماتحت 74؍ اداروں میں 985.8؍ ارب روپے سے زائد کے سرکاری اخراجات پر مشتمل آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گردشی قرض میں یہ نمایاں کمی شعبے کی ساختی اصلاحات یا بہتر کارکردگی کا نتیجہ نہیں بلکہ حکومت کی بجٹ سے ہٹ کر مالی معاونت اور کمرشل قرضوں کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ تاہم، گردشی قرض میں کمی کے باوجود ڈسکوز کی کارکردگی بدستور انتہائی کمزور رہی۔ مالی سال 2024-25ء کے دوران ڈسکوز میں ترسیل اور تقسیم کے حقیقی نقصانات 17.55؍ فیصد ریکارڈ کیے گئے۔

اہم خبریں سے مزید