• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ؛ جسٹس مسعود عابد نقوی آج ریٹائر ہوجائینگے، ججز کی تعداد 40 ہوگئی

راولپنڈی(راحت منیر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مسعود عابد نقوی آج ریٹائر ہوجائینگے ۔جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد کم ہوکر40 رہ جائیگی۔ جسٹس مسعود عابد نقوی سنیارٹی میں چھٹے نمبر پرتھے۔ججز سنیارٹی میں ساتویں نمبر پر موجود جسٹس شاہد کریم19اگست2026کو ریٹائر ہوں گے۔لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی منظور شدہ تعداد60ہے۔جسٹس مسعود عابد نقوی کے اعزاز میں گزشتہ روز الوداعی تقریب ہوئی۔ الوداعی تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم، لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس شاہد کریم سمیت دیگر فاضل جج صاحبان بھی موجود تھے۔

ملک بھر سے سے مزید