اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) سینٹ قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار کے اجلاس میں الیکٹرک وہیکل پالیسی پر بریفنگ دی گئی ، کمیٹی کو بتایا گیا کہ 2030 تک پاکستان کی سڑکوں پر مختلف اقسام کی تقریباً 22 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں موجود ہوں گی۔ اب تک ملک میں 12,800 سے زائد الیکٹرک گاڑیاں اور تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار الیکٹرک موٹر سائیکلیں تیار کی جا چکی ہیں۔حکومت نے دو اور تین پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 9ارب روپے کی سبسڈی مختص کی ہے، جبکہ الیکٹرک موٹر سائیکل خریدنے والے اہل افراد کو 80 ہزار روپے فی موٹر سائیکل سبسڈی دی جا رہی ہے۔