• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی، ملزمان نے منافع کا جھانسہ دے کر پاکستان بلایا

لاہور (امداد حسین بھٹی سے) صوبائی دارالحکومت میں چندروز قبل سیر و سرمایہ کاری کے بہانے لاہور بلائی جانے والی دو غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا، زیادتی اور تاوان کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جبکہ اس کیس کی تفتیش کے دوران ایک اور سنگین معاملہ بھی سامنے آ گیا ہے جس میں پولیس اہلکاروں پر جوڈیشل ریسٹ ہاؤس میں غیر قانونی داخلے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خواتین اور مرکزی ملزم کے درمیان پہلے سے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کا تعلق موجود تھا۔ ملزمان نے مبینہ طور پر خواتین کو منافع کا جھانسہ دے کر پاکستان بلایا۔

اہم خبریں سے مزید