• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کیخلاف جدوجہد میں ایرانی قوم فاتح بن کر ابھرے گی، روس

روس کی سلامتی کونسل کے سربراہ دیمتری میدودیف نے کہا ہے کہ امریکا کیخلاف جدوجہد میں ایرانی قوم فاتح بن کر ابھرے گی۔

دیمتری میدودیف اعلیٰ سطح کے روسی وفد کی قیادت کررہے ہیں جو ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی حسینی خامنہ ای کی تدفین میں شرکت کیلئے تہران میں ہے۔

تعزیتی تقریب میں شرکت کے بعد پیغام میں دیمتری میدویدف نے کہا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر روس بھی ایرانی قوم کے دکھ میں شریک ہے۔

روس کےسابق صدر کا کہنا تھا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے دکھ نے ایرانی قوم کو متحد کردیا ہے۔

ایرانی قوم امریکا یا کسی بھی دوسرے ملک کے دباؤ میں نہیں آئے گی، اس دورے میں روسی وفد نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی ہے۔ 

مسعود پزشکیان نے تہران اور ماسکو کے درمیان اسٹریٹیجک معاہدوں پر عمل میں تیزی پر زور دیا، کہا کہ خاص طور پر معاشی، تجارتی، توانائی اور ٹرانزٹ سیکٹر میں کیے گئے معاہدوں پر تیزی سے عمل ہوناچاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید