• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابطہ 

وہ آفس میں بیٹھا تھا کہ اُسے بیوی کی کال موصول ہوئی۔

بیوی نے بتایا: بیٹے کی طبیعت خراب ہے، وہ چھٹی کرنا چاہتا ہے۔

اس نے ناپسندیدگی ظاہر کی، شکوہ کیا، وہ محنت سے پیسے کماتا ہے،

فیس بھرتا ہے، اور بچے چھٹیوں پر چھٹیاں کیے جاتے ہیں۔

آپ خود اُسے چھوڑ کر آئیں۔ یہ کہہ کر اس نے فون بند کر دیا۔

کچھ دیر بعد ٹی وی پر ایک دل دہلا دینے والی خبر نشر ہوئی،

محلے کے ایک ٹیوشن سینٹر کی چھت گر گئی ہے۔

اب وہ مسلسل اپنی بیوی کا نمبر ڈائل کر رہا ہے،

مگر ایک ہی جواب ملتا ہے:

’’اس نمبر سے فی الحال رابطہ ممکن نہیں۔‘‘

تازہ ترین