• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کیلئے سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں

اسلام آباد ( افضل بٹ) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 27جولائی کو ہونے والے انتخابات کیلئے سیاسی سرگرمیاں مزید تیز ہو گئی ہیں۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے 37جبکہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان و آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے 35 انتخابی حلقوں میں اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 45 میں سے 44 حلقوں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 43حلقوں میں اپنے امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید