اسلام آباد (نمائندہ خصوصی / نیوز رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو امریکہ کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کے تاریخی موقع پر دلی مبارکباد دی ۔ ہفتہ کو ایوان صدر کے بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے امریکی صدر کے نام اپنے تہنیتی خط میں کہا کہ مضبوط پاک-امریکا شراکت داری کا علاقائی امن اور سلامتی میں اہم کردار ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور تعمیری و باہمی طور پر مفید تعاون کی بنیاد پر امریکاکے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان کے ثالثی کے کردار پر امریکا کے اعتماد کو سراہا اوراس یقین کا اظہار کیا کہ ایک پائیدار حل صرف مذاکرات، سفارت کاری اور کشیدگی میں کمی کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی عوام کی جانب سے صدر ٹرمپ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی پرتپاک دعوت بھی دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سات دہائیوں سے زائد پر محیط شراکت داری قائم ہے،جسے پاکستانی نژاد امریکی برادری کی گراں قدر خدمات نے مزید مضبوط بنایا ہے۔ تاریخ نے بارہا ثابت کیا کہ جب بھی عالمی امن اور سلامتی کو سنگین چیلنجز درپیش آئے امریکا اور پاکستان اہم ترین مواقع پر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے۔ ہم جنوبی ایشیا میں امن کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہیں اور اس کی قدر کرتے ہیں جس نے ایک ممکنہ تباہ کن جنگ کو روکنے اور کروڑوں انسانی جانوں کو محفوظ بنانے میں مدد دی۔ اسی طرح دنیا بھر میں کئی بڑے تنازعات کے خاتمے کے لیے ان کی مستقل کوششیں بھی قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے دونوں ممالک ایک روشن اور امید افزا مستقبل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔