حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کی آج 27 ویں برسی ہے، افواج پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے حوالدار لالک جان کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف، سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی حوالدار لالک جان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق 7 جولائی 1999 کو حوالدار لالک جان شہید نے دشمن کے مسلسل حملوں کے باوجود اپنی چوکی کا جرات و استقامت سے دفاع کیا۔
شدید زخمی ہونے کے باوجود حوالدار لالک جان نے انخلا سے انکار کیا، آخری سانس تک اپنے ساتھیوں کی قیادت کرتے ہوئے لالک جان نے دشمن کا مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کیا۔