برطانیہ کو تیسری ہیٹ ویو کا سامنا، درجہ حرارت مسلسل 10 دن 30 سینٹی گریڈ سے زائد ر ہنے کا امکان ہے۔
رواں ہفتہ کے وسط سے درجہ حرارت 34 سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے۔
یوکے ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی نے 8 سے 21 جولائی تک مڈلینڈز، ایسٹرن و سدرن انگلینڈ کیلئے ایمبر الرٹ کی وارننگ جاری کردی۔
ایجنسی نے ناردرن انگلینڈ کے لیے اسی عرصے کے لیے ییلو وارننگ بھی جاری کر رکھی ہے۔