اسلام آباد(قاسم عباسی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے الیکٹرانک ٹول کلیکشن نظام سے متعلق تازہ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹھیکیدار کی جانب سے ٹول کی وصول شدہ رقم بروقت جمع نہ کرانے کے باعث مالی سال 2024-25 کے دوران 3 ارب 49 کروڑ 98 لاکھ 81 ہزار روپے کا جرمانہ وصول نہیں کیا جا سکا۔آڈٹ رپورٹ میں 12ارب 20کروڑ روپے کے اس معاہدے کا جائزہ لیا گیا، جو 27 جون 2022 کو ایک کمپنی کو دیا گیا تھا۔