• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ بائیکاٹ کے دوران اکشے کمار نے سہارا دیا: وویک اوبرائے کا انکشاف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے مشکل ترین دور میں اکشے کمار نے میرا بھرپور ساتھ دیا اور مجھے فلم انڈسٹری میں تنہا ہونے سے بچایا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں وویک اوبرائے نے بتایا کہ رام گوپال ورما کی فلم کمپنی سے شہرت حاصل کرنے کے بعد 2000ء کی دہائی میں سلمان خان کے ساتھ عوامی تنازع کے باعث میرا کیریئر شدید متاثر ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس تنازع کے بعد مجھے مسلسل کام سے محروم رکھا گیا، متعدد منصوبوں سے انکار کا سامنا کرنا پڑا اور میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا تھا۔

وویک اوبرائے کے مطابق اسی دوران اکشے کمار نے مجھ سے رابطہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اکشے کو کہا کہ میں گھر پر ہوں اور بہت افسردہ ہوں، تقریباً آدھے گھنٹے بعد وہ میرے گھر پہنچ گئے اور میرے حالات کے بارے میں تفصیل سے بات کی"

اداکار کے مطابق اکشے کمار نے مجھے کہا کہ میں شاید تمھارے تمام مسائل حل نہ کر سکوں، لیکن تمھاری مثبت سوچ بحال کرنے میں ضرور مدد کروں گا۔

وویک اوبرائے نے بتایا کہ اکشے کمار نے کہا کہ میں اپنی مصروفیات کے باعث کئی اسٹیج شوز نہیں کر پا رہا، اس لیے میں یہ مواقع تمہیں منتقل کر سکتا ہوں تاکہ تم دوبارہ کام شروع کر سکو۔

انہوں نے کہا کہ اکشے کمار نے مجھے بلا جھجھک ان منصوبوں پر کام کرنے کی ترغیب دی، جس سے مجھے دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا ہونے اور فلم انڈسٹری میں تنہائی سے بچنے میں مدد ملی۔

وویک اوبرائے نے اکشے کمار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ان کی یہ مدد میں کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید