اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جون میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ڈالرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جون 2026ء کے دوران 3.5 ارب ڈالرز وطن بھیجے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مالی سال 2026ء کے دوران ورکرز ترسیلاتِ زر کا مجموعی حجم 41.58 ارب ڈالرز رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026ء میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے اوسطاً 3.46 ارب ڈالرز ماہانہ پاکستان بھیجے۔