• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک آف خیبر اور ماسٹر کارڈ معاہدہ، بورڈ آف گورنرز کے تحفظات

پشاور (ارشد عزیز ملک) بینک آف خیبر اور ماسٹر کارڈ کے درمیان طے پانے والے 10 سالہ معاہدے پر بینک کے بورڈ آف گورنرز نے شدید تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا ہے۔بورڈ کی پیشگی منظور ی کے بغیر متنازعہ معاہدے پر دستخط نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا بورڈ نے وضاحت طلب کرلی معاہدے کے تحت بینک دس سال میں 3.6 ارب ڈالر کا بزنس دے گا کسی دوسرے برانڈ کے ساتھ کام نہیں کرے گا، ترجمان کا کہنا ہے کہ ماسٹرکارڈ کے ساتھ معاہدہ مجاز اتھارٹی کی منظوری سے کیا گیا، بینک کی منظور شدہ پالیسیوںکے مطابق عمل میں لایا گیا   تفصیلات کے مطابق بورڈ ممبران نے پیشگی منظوری کے بغیر معاہدے پردستخط پرشدید اعتراضات اٹھاتے ہوئے معاہدے کو بینک کے لئے نقصان دہ قرار دے دیا ہے ۔دستاویزات کے مطابق ماسٹر کارڈ مڈل ایسٹ افریقہ ایف زیڈ ایل ایل سی اور بینک آف خیبر کے درمیان معاہدہ یکم جنوری 2026 سے شروع ہونے والی 10 سالہ مدت پر مشتمل ہے۔

اہم خبریں سے مزید