• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں تیز ہوائیں چلنے اور بوندا باندی کا امکان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے شہر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں بوندا باندی کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید