• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا بھر میں آنتوں کے انفیکشن کے کیسز بڑھنے لگے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکا بھر میں آنتوں کے انفیکشن سائیکلوس پوریاسس (cyclosporiasis) کے کیسز بڑھنے لگے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست مشی گن میں 1000 سے زائد اور اوہائیو میں 500 سے زیادہ افراد میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مشی گن کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا وبائی پھیلاؤ ہے۔

اس انفیکشن کے باعث کئی ہفتوں تک ڈائیریا کی شکایت ہو سکتی ہے۔

بیماری کے باعث فی الحال کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

امریکی ریاست مشی گن کے حکام نے گزشتہ ہفتے اس وباء کے پھیلاؤ کا اعلان کیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملک کی دیگر 28 ریاستوں میں بھی اسی طرح کے کیسز سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
صحت سے مزید