سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آلثانی کی نماز جنازہ دوحہ میں ادا کردی گئی۔
قطری میڈیا کے مطابق نماز جنازہ میں مرحوم کے بیٹے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آلثانی بھی موجود تھے، قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان سمیت دیگر حکام بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آلثانی آج صبح 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کی وفات پر قطر میں 4 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
شیخ حمد بن خلیفہ آلثانی 1995 سے 2013 تک قطر کے امیر رہے۔
صدرِ آصف زرداری نے سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آلثانی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حمد نے قطر کی ترقی اور خطے میں امن کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر کی قیادت اور عوام سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ آلثانی کی حکمت اور دور اندیشی نے قطر کو ایک جدید، خوش حال ملک میں تبدیل کیا۔