اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی )جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودیہ کی دوستی انشاءاللہ مزید مضبوط ہوگی ،علماءکی مشترکہ کوششیں امت مسلمہ کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے اسلامی اخوت اور باہمی تعاون وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام پاکستانی علماء کرام کے ساتھ مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کیا تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی رابطہ عالمی کے سیکرٹری جنرل صاحب اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی مفتی تقی عثمانی مولانا حنیف جالندھری اور دیگر جید علماء کرام نے شرکت کی مولانا فضل الرحمن نے پاکستان میں علمائے کرام اور مہمانوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش امدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ایمان اخوت اور مشترکہ اسلامی مفادات پر قائم ہیں۔