• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آڈٹ انکشافات، محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا

اسلام آباد (قاسم عباسی)آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر قانونی انتظام کے 5 معاملات میں 42 ارب روپے کی خطیر رقم شامل۔ تفصیلات کے مطابق تازہ ترین آڈٹ انکشافات کے مطابق، مالیاتی سال 25-2024 کے دوران وزارت مواصلات کے زیر انتظام پوسٹل سیکٹر (محکمہ ڈاک) کے کھاتوں میں 63 ارب روپے سے زائد کی مالیاتی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ آڈٹ رپورٹ 26-2025 کے مطابق، مجموعی مالیاتی بے قاعدگی کا سب سے بڑا حصہ کمرشل بینکوں کے ساتھ کھاتوں کے غیر مجاز انتظام کے پانچ مختلف معاملات سے جڑا ہے، جس میں 42.092.278 ملین کی خطیر رقم شامل ہے۔ اس صورتحال کو مزید سنگین بناتے ہوئے، متفرق عنوانات کے تحت آنے والے بڑے تضادات کے 12 معاملات سامنے آئے ہیں جن کی مجموعی مالیت 20287.122 ملین ہے، جبکہ واجب الوصول اور وصول نہ کی جانے والی رقوم کے دو معاملات ہیں جن کی مالیت 1320.072 ملین بنتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید