• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناسا کے سربراہ نے خلائی مخلوق سے متعلق کیا کہا؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکی خلائی ادارے ناسا (NASA) کے سربراہ جیرڈ آئزک مین نے کہا ہے کہ ناسا نے خلاء سے ایسی تصاویر حاصل کی ہیں جن کی مکمل وضاحت فی الحال ممکن نہیں، تاہم اسے خلائی مخلوق (Aliens) کے وجود کا ثبوت قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں جیرڈ آئزک مین نے کہا ہے کہ ناسا کے پاس ایسی تصاویر موجود ہیں جن میں نظر آنے والی بعض چیزوں کی موجودہ دستیاب معلومات کی بنیاد پر شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں نے نہ تو کسی خلائی مخلوق کا ثبوت دیکھا ہے اور نہ ہی کسی تباہ شدہ خلائی جہاز کے شواہد، ممکن ہے کائنات میں ہر جگہ کسی نہ کسی شکل میں زندگی موجود ہو۔

ناسا کے سربراہ نے مریخ سے حاصل کیے گئے مٹی کے نمونوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انہیں زمین پر لا کر تفصیلی تجزیہ کیا جائے گا، جس سے اہم سائنسی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ یہ نمونے اس بات کی نشاندہی کریں کہ مریخ پر کسی وقت کم از کم مائیکروبیل (خردبینی) زندگی موجود رہی ہو۔

جیرڈ آئزک مین کے مطابق ناسا اس بنیادی سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ کیا ہم کائنات میں اکیلے ہیں؟

خاص رپورٹ سے مزید