پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی منفی رجحان برقرار رہا۔ 100 انڈیکس کی آج گراوٹ ساڑھے تین فیصد رہی جبکہ دو دن میں انڈیکس 8700 پوائنٹس گر چکا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں ایران امریکہ کشیدگی بڑھنے پر انڈیکس نے آج کاروبار کا آغاز منفی رجحان سے کیا، جو کاروبار اختتام تک برقرار رہا۔
پی ایس ایکچ بینچ مارک 100 انڈیکس آج 6 ہزار 408 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 73 ہزار 518 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 91 کروڑ شیئرز کے سودے 45 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 706 ارب روپے کم ہو کر 19 ہزار 583 ارب روپے ہوگئی۔