• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی: مولانا فضل الرحمٰن کیخلاف قرارداد جمع

مولانا فضل الرحمٰن— فائل فوٹو
مولانا فضل الرحمٰن— فائل فوٹو 

استحکامِ پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اور رکنِ پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف قرارداد جمع کروا دی۔

قرارداد کے متن کے مطابق قومی سلامتی کے ادارے کو تنقید کا نشانہ بنانا افسوسناک اور غیر ذمے دارانہ ہے۔

قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات قومی مفاد کے منافی ہیں۔

شعیب صدیقی نے یہ بھی کہا ہے کہ فوج اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، پوری قوم اپنے ملک کے دفاعی اداروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید