• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں کئی پمپس پر پیٹرول کی قلت

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور میں کئی پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی قلت پیدا ہو گئی۔

موجودہ صورتِ حال میں پریشان حال شہری کا کہنا ہے کہ کئی پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں، عملہ کہتا ہے کہ ہائی آکٹین ڈلوا لیں۔

دوسری جانب تیل کمپنیوں نے پیٹرول کی ممکنہ قلت سے خبردار کرتے ہوئے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کر دیا۔

تیل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ملک میں صرف 15 روز کی ضرورت کے لیے پیٹرول کے ذخائر باقی رہ گئے ہیں۔

تیل کمپنیوں نے حکومت کو مقامی سطح پر پیٹرول کی ممکنہ قلت کے فوری خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری مداخلت نہ کی گئی تو پیٹرول (موٹر اسپرٹ/ایم ایس) کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید