• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کی امریکا آمد پر پابندیاں آزادی صحافت کیلئے تشویشناک ہیں، سی پی جے

امریکی انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکی صحافیوں کے ویزا قواعد سخت کرنے پر صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے شدید مذمت کی ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے نئے اقدامات سے بین الاقوامی صحافیوں کی امریکا میں رسائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

انھوں نے کہا صحافیوں کی امریکا آمد پر پابندیاں آزادی صحافت کے لیے تشویشناک ہیں، امریکی انتظامیہ غیر ملکی صحافیوں سے متعلق نئی پالیسی واپس لے۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ صحافیوں کے ویزا فیصلوں میں انکی رپورٹنگ کو بنیاد نہ بنایا جائے، نئی پابندیاں آزاد صحافت کے اصولوں سے انحراف ہیں۔

واضح رہے کہ غیر ملکی صحافیوں کے آئی ویزا کی مدت اب زیادہ سے زیادہ 240 دن تقریبا 8 ماہ مقرر کی گئی ہے۔ پہلے صحافیوں کا قیام عموماً ان کی ملازمت یا اسائنمنٹ جاری رہنے تک ہوتا تھا۔

دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی صحافیوں کیلئے اب مدت ختم ہونے پر توسیع کے لیے درخواست دینا ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید