حکومت نے آئندہ تین روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن پیٹرولیم ڈویژن نے جاری کیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے 20 جولائی تک کیا گیا ہے۔