• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوگی‘ شاہین شفیق

ملتان(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سابق ایم این اے شاہین شفیق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوگی اور مسلم لیگ ن مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سید شوکت شاہ کے حق میں دستبردار ہونے والے مضبوط امیدوار حفیظ بٹ کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر شرکاء کی جانب سے حفیظ بٹ کی دستاربندی بھی کی گئی، تقریب میں سابق ایم این اے شیخ طارق رشید،افشین بٹ، تہمینہ نور، قسور بھٹی اور امجد بٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید