• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ

کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 ہزار 400 روپے اضافے سے 4 لاکھ 24 ہزار 236 روپے ہوگیا۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 57 روپے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 713 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 18 ڈالر فی اونس ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید