• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں

اسلام آباد (فاروق اقدس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئی ہیں وہ پیر کو  اپنی سرکاری مصروفیات کا آغاز کریں گی  وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد یہ انیتا آنند  کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا دورے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ دو طرفہ بات چیت کریں گے جس میں پاکستان کینیڈا تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق بات چیت میں تجارتی اور سرمایہ کاری تعلیم اور عوام سے عوام کے تبادلے میں تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی توجہ دی جائے گی دونوں وزراء باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے دورے کے دوران کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند پاکستان کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گی ۔

اہم خبریں سے مزید