لاہور(جنرل رپورٹر )آزاد جموں کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کے مرکز ی رہنمائوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں صدر مسلم لیگ (ن) لاہور سیف الملوک کھوکھر، سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ،خواجہ عمران نذیر ،حافظ میاں نعمان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں انتخابات کے حوالے سے انتخابی حکمت عملی اور تنظیمی امورکا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔