• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے ساتھ جنگ کے دوران کتنے امریکی فوجی ہلاک ہوئے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ شمالی عراق میں ایک امریکی فوجی ایرانی ڈرون کے بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے دوران ہلاک اور ایک اہلکار معمولی زخمی ہو گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے مطابق یہ واقعہ 18 جولائی کو پیش آیا تھا، تاہم ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

ایک امریکی عہدیدار کے مطابق حال ہی میں اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے حملے میں 2 فوجی ہلاک ہوئے۔

امریکی فوج کے مطابق 28 فروری کو شروع ہونے والی ایران کے ساتھ جاری جنگ میں اب تک 17 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید