• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج امریکی مداخلت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق آئی آر جی سی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایرانی زمینی افواج جدید ساز و سامان، مسلسل تربیت اور آپریشنل صلاحیتوں میں مسلسل بہتری کی بدولت کسی بھی ممکنہ امریکی دراندازی کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

 ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی مسلسل چوکسی اور ہر وقت آپریشنل تیاری ملک کے پائیدار تحفظ کی ضمانت ہے اور اس مقصد کے لیے تمام آپریشنل شعبوں میں سنجیدگی کے ساتھ تیاری برقرار رکھی جا رہی ہے۔

آئی آر جی سی کی زمینی افواج کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل روح اللّٰہ نوری نے کہا ہے کہ ایرانی فورسز کسی بھی دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید