ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 258 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 3 ڈالرز اضافے سے 4021 ڈالرز فی اونس ہے۔