امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینٹ کام کو ایران پر ’جہنم کے دروازے‘ کھولنے کا حکم دے دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد 3 روز قبل امریکی سینٹرل کمانڈ کو ’جہنم کے دروازے کھول دینے‘ کا حکم دیتے ہوئے ایران پر حملے شروع کرنے کی ہدایت دی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے تین روز پہلے کا بیان سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آج دوبارہ جاری کردیا۔
دوسری جانب ایران سے جنگ میں ہلاک 4 امریکی فوجیوں کی میتیں امریکا پہنچا دی گئیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ڈوور ایئر بیس، ڈیلاویئر پر قومی پرچم میں لپٹی ان میتوں کو وصول کیا۔
خیال رہے کہ امریکا میں ٹرمپ کی ایران سے جنگ پر مخالفت بڑھ رہی ہے۔ اس جنگ پر اب تک تقریباً 38 ارب ڈالرز خرچ ہوچکے ہیں، جبکہ مرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 18 ہوچکی ہے۔ 450 سے زائد امریکی فوجی اب تک زخمی ہوئے ہیں۔