• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سماجی کارکن سونم وانگچک نے بھوک ہڑتال ختم کردی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت کے معروف سماجی کارکن اور ماہرِ تعلیم سونم وانگچک نے 26 روز بعد اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی۔

سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے حکومت سے مختلف شرائط پر طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں ممکنہ تشدد سے بچنے کے لیے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے سماجی رہنما سونم وانگچک کو تحریری طور پر یقین دہانی کرائی ہے کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف مقدمات واپس لے لیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں حکومت خودکشی کرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے پر بھی غور کرے گی۔

واضح رہے کہ 59 سالہ سماجی رہنما سونم وانگچک کاکروچ جنتا پارٹی کے مظاہرین کی حمایت میں بھوک ہڑتال پر تھے، بھارتی نوجوان (NEET) کا پرچہ لیک ہونے کے بعد تعلیمی اصلاحات کے ساتھ ساتھ بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید