یروشلم کے علاقے کاتامون میں ایک 40 سالہ بھارتی مزدور کو اس کے فلیٹ سے مردہ حالت میں برآمد کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول خون میں لت پت فرش پر پڑا تھا جبکہ جائے وقوع سے بڑی مقدار میں خون ملا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی شخص کی موت کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ مجرمانہ نوعیت کا ہے۔
اس سلسلے میں31 سالہ ایک اسرائیلی شہری کو قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے تاحال مقتول کی شناخت ظاہر نہیں کی۔