• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

— تصویر بشکریہ پی سی بی
— تصویر بشکریہ پی سی بی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی۔

سیریز کی ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔

2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جولائی سے برائن لارا اکیڈمی میں شروع ہو گا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 2 اگست سے کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے، روسٹن چیز ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت کریں گے۔

لیفٹ آرم اسپنر جوشوا بشپ کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید