• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرشمہ راتوں کو رو کر سو جاتی تھیں: کرینہ کپور کا انکشاف

کرینہ کپور---فائل فوٹو
کرینہ کپور---فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی بڑی بہن کرشمہ کپور کے فلمی کیریئر کے ابتدائی دنوں کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ناصرف انڈسٹری بلکہ والد کی جانب سے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ریئلٹی شو ڈانس انڈیا ڈانس میں گفتگو کرتے ہوئے کرینہ کپور نے کہا کہ کرشمہ کپور کے کیریئر کے آغاز میں کئی افراد نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا، جبکہ ایک موقع پر والد نے بھی ان کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ والدہ نے اپنی دونوں بیٹیوں کا بھرپور ساتھ دیا، لیکن ان حالات نے کرشمہ کی ذہنی کیفیت پر گہرا اثر ڈالا۔

کرینہ نے کہا کہ راج کپور خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود کسی نے کرشمہ کا ساتھ نہیں دیا، میری والدہ کو بہت جدوجہد کرنا پڑی، لولو کرشمہ راتوں کو جاگ کر روتی تھیں، میں پردے کے پیچھے چھپ کر انہیں دیکھا کرتی تھی، میں نے اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ بہت کچھ دیکھا ہے، لوگ انہیں نیچا دکھاتے تھے، وہ روتے ہوئے سو جاتی تھیں۔

کرینہ کپور کے مطابق تمام مشکلات کے باوجود میری والدہ نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور ہمیشہ کرشمہ کپور کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں۔

واضح رہے کہ کرشمہ کپور نے محض 16 سال کی عمر میں 1991ء میں فلم پریم قیدی کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

کرینہ کپور نے اس سے قبل سمی گریوال کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بھی کرشمہ کی جدوجہد کا ذکر کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید