فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے بڑے آپریشن کی تیاری کرلی ہے۔ فوجیوں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے ساتھ اضافی فوجی دستے بھی تعینات کردیے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلیوں نے کل رات بھی فلسطینیوں کے گھروں پر قبضے کی کوشش کی، مغربی کنارے میں گھروں پر قبضے کی کوشش کے دوران فلسطینیوں سے اسرائیلی قابضین کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں کل رات جھڑپ میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے اور ایک اسرائیلی ہلاک ہوا۔ مغربی کنارے میں بندوق بردار اسرائیلی قابضین نے فلسطینی علاقے پر حملہ کیا، ایک فلسطینی نے مزاحمت کرتے ہوئے اسرائیلی قابض کی بندوق چھین لی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں تصادم میں نامعلوم گولی سے اسرائیلی قابض حملہ آور مارا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تصادم میں تصفیے کے بجائے فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی جس سے 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔