یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ سلوویانسک شہر پر روس کے فضائی حملے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر مقامی حکام کے مطابق کیف اور چرنیہیو میں بھی میزائل اور ڈرون حملوں سے بڑے پیمانے پر بجلی متاثر ہوئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین نے روس کے کیروف ریجن میں فوجی کارخانے اور تیل کے ذخیرے پر حملے کیے۔ مقامی گورنر کے مطابق کیروف پر یوکرینی میزائل حملے میں 6 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق خارکیف کے دو دیہات پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے یوکرینی بحریہ کے 27 جہازوں کو نشانہ بنایا۔