• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ کا احتجاج، سونو نگم نے اپنا کنسرٹ ملتوی کردیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارت میں میڈیکل کالج میں داخلوں کے لیے ہونیوالے پرچہ لیک کے خلاف طلبہ کے احتجاج کے باعث معروف گلوکار سونو نگم نے دہلی میں شیڈولڈ اپنا کنسرٹ ملتوی کر دیا۔ 

طلبہ کے جاری احتجاج پر ابتدائی طور پر سوالات کو نظرانداز کرنے اور تنقید کا نشانہ بننے کے بعد اب سونو نگم نے طلبہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 25 جولائی کو دہلی میں ہونے والا اپنا کنسرٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ہونے والے احتجاج کا مرکز دہلی رہا ہے، تاہم اب یہ مظاہرے ملک کے مختلف حصوں تک پھیل چکے ہیں۔ نہ صرف طلبہ بلکہ متعدد معروف شخصیات نے بھی ان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے حکومت اور طلبہ کے درمیان بامعنی مذاکرات پر زور دیا ہے۔

اس تناظر میں سونو نگم نے بھی طلبہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا مجوزہ کنسرٹ مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

سونو نگم 25 جولائی کو یشوبھومی کنونشن سینٹر دوارکا دہلی میں ٹریبیوٹ کنسرٹ میں پرفارم کرنے والے تھے، تاہم موجودہ حالات کے پیشِ نظر انہوں نے اس تقریب کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید