• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبداللّٰہ فضل انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر عبداللّٰہ فضل انجری کا شکار ہوگئے، ٹریننگ سیشن کے دوران ان کی کمر کے نچلے حصے میں انجری ہوئی۔

عبداللّٰہ فضل انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سیریز سے باہر ہوگئے، طبی معائنے اور ایم آر آئی رپورٹ کے بعد عبداللّٰہ فضل کو ری ہیب سے گزرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے لیے عبداللّٰہ فضل کے متبادل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل سے ہوگا، سیریز کی ٹرافی کی رونمائی برائن لارا اکیڈمی میں ہوئی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں بابر اعظم اور روسٹن چیز نے شرکت کی۔

ٹرافی کی رونمائی کے بعد پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے وارم اپ اور فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیا۔

ٹیسٹ سے ایک روز قبل کوچز نے کھلاڑیوں کو سلپ کیچز کی ڈرلز کروائیں، کوچز کے زیر نگرانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی نیٹ پریکٹس بھی کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید