• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کےمختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد، طارق روڈ، سہراب گوٹھ، شارع فیصل، گلستان جوہر، گلشن اقبال، گلشن معمار، صدر اور ڈیفنس سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

کےالیکٹرک نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بجلی کے انفرا اسٹرکچر سے محفوظ فاصلہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس سے قبل موسمیاتی تجزیہ کار نے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔ 

موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا تھا تھا کہ کیرتھر پہاڑی سلسلے پر تشکیل پانے والے طاقتور بادل مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر کراچی کی جانب بڑھے ہیں۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بارش جبکہ اندرونی علاقوں میں گردآلود ہوائیں، بوندا باندی کا  امکان ہے۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کیرتھر کے قریب گرج چمک کے بادل موجود ہیں، بادل کراچی کی جانب بڑھتے ہوئے اپنی شدت کھو سکتے ہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید