• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ایم پی اے سردار شہریار شر کے بیٹے کے اغوا کا مقدمہ درج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق ایم پی اے سردار شہریار شر کے بیٹے کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق مقدمہ ریتی تھانے میں 5 نامزد سمیت 8 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ 

ایف آئی آر کے متن کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح افراد جہانگیر شر کو اغوا کر کے لے گئے۔ اغوا کاروں نے تاوان نہ دینے پر قتل کی دھمکی دی۔

ایف آئی آر کے مطابق شہریار شر کے بیٹے کا گزشتہ روز اغواء کے بعد بازیاب کروایا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید