• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی میں نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کے اختیارات نافذ کرنے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تشویش

دو روز قبل دہلی پولیس کی جانب سے طلبہ پر شدید تشدد کے بعد انھیں گرفتار کیا جا رہا ہے(تصویر سوشل میڈیا)۔
دو روز قبل دہلی پولیس کی جانب سے طلبہ پر شدید تشدد کے بعد انھیں گرفتار کیا جا رہا ہے(تصویر سوشل میڈیا)۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دہلی کی ریاستی حکومت کی جانب سے شہر میں نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کے اختیارات نافذ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس ایکٹ کے تحت دہلی پولیس کو قانونی ضمانتوں کے بغیر لوگوں کو حراست میں لینے کا اختیار مل جاتا ہے۔ 

ایکٹ کے تحت بھارتی شہریوں کا یہ حق بھی ختم کر دیا گیا ہے کہ انھیں حراست کی وجوہات بتائی جائیں یا وہ اپنی حراست کو عدالت میں چیلنج کر سکیں۔ 

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دہلی پولیس پر زور دیا ہے کہ وہ پُرامن مظاہرین کے خلاف نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی نہ کرے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید