• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اور کشمیر کی سرزمین و عوام کو طنز و مزاح کا موضوع نہ بنائیں، شرجیل میمن کا نواز شریف کے بیان پر ردعمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے نواز شریف کے بیان پر ردِعمل میں کہا ہے کہ سندھ اور کشمیر کی سرزمین اور عوام کو طنز و مزاح کا موضوع نہ بنایا جائے۔

اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، مگر کسی بھی صوبے، شہر یا علاقے کی تضحیک کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ نواز شریف نے کہا ہے تلخی نہیں ہونی چاہیے، لیکن نواز شریف کے اپنے الفاظ سیاسی تلخی اور غیر ضروری تقسیم کا باعث بن رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید