کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پائلٹس کی تنظیم پالپا کو رفاہی مقاصد کے لئے دیئے گئے پلاٹ کے کمرشل استعمال پر ایس بی سی اے سے جواب طلب کرلیا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کے ڈی اے نے 1981 میں پالپا کو کلفٹن میں رفاہی مقاصد کے لئے اراضی دی ، پالپا نے نجی ادارے کو کرائے پر دیدی۔