• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں بھارتی خاتون کا بہیمانہ قتل، مقدمہ درج، ساتھی گرفتار

---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں 23 سالہ بھارتی خاتون دمن پریت کور کو مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ مقتولہ کے 22 سالہ ساتھی رتیش کمار کو قتل کے الزام میں گرفتار کر کے اس پر سیکنڈ ڈگری کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دمن پریت کور بھارتی ریاست پنجاب میں سمرالہ کی رہائشی تھیں۔

ایڈمنٹن پولیس کے مطابق 9 جولائی کی شام سلور بیری کے علاقے میں واقع ایک گھر سے زخمی اور بے ہوش خاتون کے ملنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک مرد کو حراست میں لے لیا جبکہ خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

خاتون 12 جولائی کو دورانِ علاج دم توڑ گئی، بعد ازاں 14 جولائی کو طبی معائنے کے بعد موت کو قتل قرار دے دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ دمن پریت کور کی موت گلا گھوٹنے کے باعث ہوئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید